ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

آئی فون استعمال کرنے پر سام سنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر پر مقدمہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے روس میں لائیو پروگرام کے دوران حریف کمپنی ایپل کا موبائل استعمال کرنے پر اپنی برانڈ ایمبیسیڈر پر 1.6ملین ڈالرز کا مقدمہ کر دیا۔ بڑے سیاستدانوں تک رسائی رکھنے والی روس کی مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی کسینیا سبچک کو سام سنگ نے اپنے موبائل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔اور ساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی

سونپی تھی کہ وہ عوام میں سام سنگ کا موبائل استعمال کریں۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کسینیا لائیو شو کے دوران ‘آئی فون ایکس’ استعمال کرتے ہوئے پائی گئیں حالانکہ انہوں نے ایک کاغذ کی مدد سے اسے چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رکھ سکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر اپنے معاہدے کے برخلاف روس میں تمام سماجی تقریبات اور ٹی وی شوز کے دوران آئی فون ایکس کا ہی استعمال کرتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر سام سنگ نے روسی صحافی کو 1.6ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے، لیکن ابھی تک کسینیا یا سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ 36 سالہ اینکر سینٹ پیٹرز برگ کے پہلے میئر اناتولی سوبچک کی بیٹی ہیں جو موجودہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے استاد تصور کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے روسی صدر کے اہلخانہ سے گہرے مراسم ہیں۔ سوبچک نے 45 سالہ روسی اداکار میکسم وتورگن سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے اور رپورٹس کے مطابق ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ روس کی ’پیرس ہلٹن‘ کے نام سے مشہور صحافی رواں سال منعقدہ روس کے صدارتی انتخاب میں صدر پیوٹن کے مدمقابل سب سے نوجوان اور واحد خاتون امیدوار تھیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اسمارٹ فون کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف شخصیت خود آئی فون یا کوئی دوسرا موبائل استعمال کرتے ہوئے پائے گئی ہو۔ 2013 میں ٹینس اسٹار ڈیوڈ فیرر گلیکسی ایس 4 کی تشہیری مہم چلا رہے تھے لیکن ان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر لکھا ہوا نظر آرہا تھا کہ ’یہ میسج آئی فون سے کیا گیا ہے‘۔ حال ہی میں اسی طرح کا ایک واقعہ معروف ہالی وڈ فلم ’ونڈر وومن‘ کی ہیروئن گال گیڈوت کے ساتھ پیش آیا جب اپریل میں انہیں ہواوے ‘میٹ 10 پرو’ کی تشہیر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن ان کی جانب سے بھی کی گئی ٹوئٹ پر لکھا ہوا نظر آرہا تھا کہ ’یہ ٹوئٹ آئی فون سے کی گئی ہے‘۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…