بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون صارفین کیلئے دستیاب

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 (2018) فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ جنوبی کورین کمپنی نے 11 اکتوبر کو یہ فون متعارف کرایا تھا تاہم اب اسے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

جبکہ دیگر ممالک میں یہ آئندہ ماہ کسی وقت دستیاب ہوگا۔ فیچرز کے لحاظ سے تو یہ ایک مڈرینج فون ہے جس کی خاصیت بیک پر 4 کیمروں کی موجودگی ہے۔  سام سنگ کی پہلا 4 بیک کیمروں والے فون کی تصدیق؟ بیک پر موجود 4 میں سے ہر کیمرہ دوسرے سے مختلف ہے۔ پہلا یعنی مین کیمرہ 24 میگاپکسل اور ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 8 میگاپکسل ، ایف 2.4 آپرچر اور 120 ڈگری الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ، تیسرا 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے میں 2x آپٹیکل زوم سپورٹ کرتا ہے جبکہ 5 میگا پکسل کا چوتھا کیمرہ تصویر میں تفصیلات کو بھرنے کا کام کرتا ہے۔ ان کیمروں سے ہٹ کر فون کے دیگر فیچرز میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 3800 ایم اے ایچ بیٹری اور 128 جی بی اسٹوریج قابل ذکر ہیں۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی فون میں دیا گیا ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں موجود ہے جبکہ 6.3 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔ سام سنگ کا پہلا 3 کیمروں والا فون پاکستان میں متعارف اس فون میں فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی دی گئی ہے اور یہ چین میں ساڑھے 3 ہزار یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…