سام سنگ فرنٹ کیمرہ ڈسپلے کے اندر چھپانے کی خواہشمند

25  اکتوبر‬‮  2018

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کے نوجوان سیلفی کے دیوانے ہیں مگر کیا آپ کسی ایسے اسمارٹ فون کا تصور کرسکتے ہیں جس میں فرنٹ کیمرہ ہی نہ ہو بلکہ اس کی اسکرین تصویر کھیچنے کا کام کرے؟ کم از کم جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کچھ ایسا ہی انوکھا کام کرنے والی ہے یا کم از کم نئی لیکس سے تو ایسا ہی عندیہ ملتا ہے۔ سام سنگ کا پہلا 3 کیمروں والا فون پاکستان میں

متعارف سام سنگ فونز کے حوالے سے اکثر معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس کے مطابق سام سنگ نے گزشتہ ہفتے او ایل ای ڈی فورم میں 4 نئی تخلیقی تبدیلیوں کو متعارف کرایا۔ اس میں اسکرین میں نصب فنگر پرنٹ سنسر، اسکرین میں نصب اسپیکر، اسکرین وائبر اور ایک پینل کے اندر سنسر تھا۔ انڈر پینل سنسر وہ فیچر ہے جو کہ سام سنگ کی جانب سے فرنٹ کیمرے یا چہرے کو شناخت کرکے فون کو ان لاک کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ایسا کرنے سے فرنٹ پر پوری اسکرین پر بیزل ختم ہوجائے گا۔ یہ تو ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر 2019 کے آغاز میں متعارف کرائے جانے والے گلیکسی ایس 10 میں ہوں گے یا کسی اور فون میں، مگر جب بھی انہیں متعارف کرایا گیا، ان کی مدد سے حقیقی بیزل لیس اسمارٹ فون بنانے میں ضرور مدد ملے گی۔ اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟ ایک اور رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے ایسی نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے فرنٹ کیمرے کو ڈسپلے کے اندر چھپایا جائے گا اور کئی پروٹوٹائپس میں اس ٹیکنالوجی کی آزمائش بھی ہورہی ہے۔ تاہم اس رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے لیس فون عام صارفین کو 2020 تک دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم ابھی مصدقہ طور پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ سام سنگ نے فی الحال ان رپورٹس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…