بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

موبائل نوٹیفکیشن ہمارے روزمرہ کے امور کیلئے کس قدر نقصان دہ ہیں؟

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں اسمارٹ فونز جہاں ہمارے لیے ایک جانب سہولت اور ضرورت ہیں، وہیں یہ ہمارے لیے چند نقصانات کا باعث بن رہے ہیں جن سے ہم واقف ہی نہیں۔ روزمرہ کے معمولات پر ایک نظر ڈالیں تو موبائل بیشتر افراد کی زندگی کا اہم ترین جزو بن چکا ہے جسے وہ ہروقت استعمال کرتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر آپ کسی کام میں مصروف ہوں۔

اور موبائل استعمال نہ کررہے ہوں لیکن نوٹیفکیشن پر نظر ڈالنا نہیں بھولتے۔ یہ نوٹیفکیشن بہت سادہ اور نقصان دہ نہیں ہوں گے لیکن یہ ہمارا وقت اور توجہ لازمی لیتے ہیں۔ آپ نے پورا دن کچھ حاصل نہیں کیا؟ اگر آپ اکثر ایسا محسوس کرتے ہیں کہ پورے دن میں کچھ بھی حاصل نہیں کیا تو اس کا ذمہ دار آپ کا موبائل فون ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ 24 گھنٹے فون کے استعمال سے آپ کی صلاحیتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تو یہ غلط ہے۔ درحقیقت، موبائل فون کا کثیر استعمال ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ جتنا وقت آپ اسکرین کو دیکھیں گے آپ کو اتنے ہی زیادہ ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا ہوگا۔ اگر موبائل نوٹیفکیشن آپ کو بار بار موبائل استعمال کرنے پر مجبور کررہے ہیں تو یہ آپ کو سوچ سے بھی زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ نوٹیفکیشن توجہ باٹنے کا باعث کام کے دوران موبائل نوٹیفکیشن آپ کو پریشان کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، امریکا میں کئی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق جتنی مرتبہ ہم کسی بھی نوٹیفکیشن کی جانب متوجہ ہوتے ہیں ہر مرتبہ ہمیں اپنے کام پر دوبارہ دھیان دینے میں اوسط 23 منٹ اور 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے تمام کام وقت پر مکمل ہوجائیں تو بہتر یہی ہے کہ موبائل فونز کو اپنی نظروں سے دور رکھیں۔ ایک وقت میں کئی کام کرنا ناممکن ایک مفروضہ ہے کہ کامیاب ترین افراد ملٹی ٹاسکنگ یعنی ایک وقت میں متعدد کام سرانجام دیتے ہیں۔ حقیقیت اس کے برعکس ہے۔

یعنی ملٹی ٹاسکنگ ایک اچھا انتخاب نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمارا دماغ ایک وقت میں محدود معلومات کو سنبھال سکتا ہے۔ اگر آپ ذہنی طور پر پریشان نہیں ہونا چاہتے اور اپنی دماغی صلاحیت کا بہترین استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک وقت میں ایک کام کریں۔ نوٹیفکیشن پر دماغ کا رد عمل ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے اور انسانی دماغ مختلف طرح کے رد عمل دیتا ہے، اسی طرح نوٹیفکیشن آپ کی تمام توجہ

سمیٹ کر آپ کو چند لمحوں کے لیے اچانک سے چارج کردیتا ہے۔ یہ رد عمل دماغ میں ڈوپامین کی سطح بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو روزمرہ کاموں کے لیے مؤثر نہیں۔ نوٹیفکیشن سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا کریں؟ موبائل نوٹیفکیشن ہمارے کام اور زندگی کو حد درجہ متاثر کررہے ہیں جس کے مؤثر حل کی ضرورت ہے۔ نوٹیفکیشن کی بھرمار اور کام میں عمل دخل سے بچنے کے لیے ان چند طریقوں کو اپنائیں۔

موبائل نوٹیفکیشن کی تعداد محدود کریں موبائل نوٹیفکیشن سے بچاؤ کا ایک حل یہ ہے کہ آپ انہیں محدود کرنے کی عادت بنالیں، یہ طریقہ دنیا کے کامیاب ترین سی ای او استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ایک تحقیق میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ افراد جو موبائل فون کی وائبریشن بند کرنے کو اپنا معمول بنالیتے ہیں وہ زیادہ اچھے طریقے سے اپنے امور سر انجام دیتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے ’مونو ٹاسکنگ‘

یعنی ایک وقت میں ایک ہی کام کرنے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ امور کے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکے۔ اپنا موبائل فون بند کردیں اگر آپ مصروف ہیں اور موبائل نوٹیفکیشن کی وجہ سے آپ کو کام کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ کچھ وقت کے لیے اپنا موبائل بند کردیں۔ مسلسل اپنے موبائل کے نوٹیفکیشن دیکھنے کی بہت زیادہ عادت بن جاتی ہے جسے تبدیل کرنا بہتر ہے۔ اپنی ترجیحات طے کریں موبائل

فون پر نوٹیفکیشن نہ دیکھنا ایک مشکل مرحلہ ہے جس کا آسان حل ہے کہ آپ اپنی ترجیحات طے کریں اور وہ ایپس جن کی کبھی کبھار ضرورت ہوتی ہیں انہیں موبائل میں استعمال کریں۔ اس کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ کو نوٹیفکیشن کی بھرمار کی ضرورت نہیں۔ نوٹیفکیشن شیڈول کریں ایک اور حل یہ بھی ہے کہ آپ نوٹیفکیشن آن اور آف ٹائم شیڈول کریں تاکہ آپ کو ان پر کنٹرول حاصل ہو جیسا کہ آپ کو کب ضرورت ہے اور کب نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…