ایپل کا نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو متعارف کرنے کا اعلان

20  اکتوبر‬‮  2018

نیو یارک(آئی این پی) ایپل کے نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو پیش ہوں گے۔مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ماہ 30 اکتوبر کو نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے بروک لین نیویارک میں 30 اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں ایپل کی چند نئی ڈیوائسز متعارف کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس، آئی فون ایکس آر اور ایپل واچ سیریز 4 متعارف کیے تھے جن میں نت نئے فیچرز بھی

شامل کیے تھے۔تاہم اکتوبر میں متعارف ہونے والے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز کو بھی پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اضافی فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔ممکنہ طور پر اس دفعہ آئی پیڈ کے دو ورژن پیش کیے جائیں جن میں ایک 11 انچ اور ریڈیزائن 12 انچ سے زیادہ متوقع ہیں۔آئی پیڈز کے دونوں ورژنز میں فیس آئی ڈی فیچر شامل ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹنگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی سی پورٹ مہیا کیا جائے گا۔نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر میں پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر فراہم کیا جائے گا اور نئے آئی فونز کے تمام فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…