جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایپل نے ڈائیلاگ کمپنی کے شیئرز خرید لیے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے موبائل چپ بنانے والی یورپی کمپنی ڈائیلاگ کا ایک حصہ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے میں ڈائیلاگ کمپنی کی پاور مینیجمنٹ ٹیکنالوجی، 3 سو انجینئرز اور دیگر اثاثوں کا اختیار اور لائسنس حاصل کرنے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی شامل ہے۔ ایپل آئندہ تین برس کےعرصے میں ڈائیلاگ سے طے شدہ مصنوعات کی مد میں

مزید 30 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق یہ ایپل کی سب سے اہم شراکت داری ہے، ایپل ڈائیلاگ کمپنی کو حاصل نہیں کررہی کیونکہ 3 سو انجینئرز اس کی ٹیم کا صرف 16 فیصد ہیں جو ایپل کے لیے ڈیزائن کی جانے والی چپس پر سالوں سے کام کررہے ہیں۔  ایپل دنیا کی پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بننے میں کامیاب ایس وی پی جونی سروجی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ ڈائیلاگ کو چِپ بنانے میں مہارت حاصل ہے اور ہم انجینئرز کے اس قابل گروپ کا ساتھ ملنے پر بہت پُرجوش ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک ایپل کا ساتھ نبھایا ہے اور اب اس کے ساتھ کام کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ ڈائیلاگ کے ساتھ ہمارا رشتہ آئی فونز کے آغاز سے ہیں اور ہم ان کے ساتھ دیرپا تعلق قائم کرنے کے خواہش مند ہیں‘۔ گزشتہ برس نک کی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایپل کمپنی اپنی پاور مینیجمنٹ چپس کو ڈیزائن کرنے اور ڈائیلاگ سے علیحدہ ہونے کا ارادہ کررہا ہے۔ ایپل کا پرانے آئی فون سست کرنے کا اعتراف رواں سال کے آغاز میں ڈائیلاگ کا کہنا تھا کہ ایپل نے تمام آرڈر منسوخ کردیے تھے، شاید وہ نئے آئی فون ایکس ایس میکس میں ڈائیلاگ کی جگہ اپنی چپس متعارف کروائے گا۔ یہ معاہدہ ڈائیلاگ کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ایپل کے ساتھ لانے کا راستہ ہے جس کے تحت مستقبل میں ان چپس کے ڈیزائن ایپل آئی پی کے نام سے ہوں گے اور کمپنی باآسانی انہیں استعمال اور تبدیل کرسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…