یہ تصویر کسی دروازے کی ہے یا ساحل کی؟

1  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نظروں کو دھوکا دینے والی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔ اس تصویر میں 3 رنگ کی پٹیاں افقی (horizontal) دکھائی گئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔ بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ یہ تصویر کسی ساحل کی ہے یا کسی دروازے کی؟ اس تصویر نے لوگوں کے ذہن کیوں گھما دیئے۔

آپ کو کیا نظر آرہا ہے؟ ایک ٹوئٹر صارف ربیکا ریلے نے اسے ٹوئیٹ کرکے لوگوں کے ذہنوں کو الجھن میں ڈال دیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ دروازہ ہے یا ساحل؟ اور ٹوئیٹ کرتے ہی لوگوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی کچھ کے خیال میں یہ دروازہ تھا تو کچھ کا کہنا تھا کہ یہ درحقیقت ساحل ہے۔ ایک شخص نے تو لکھا ‘ ایک منٹ کے لیے یہ دروازہ لگتا ہے اور اگلے منٹ ساحل’۔ اس ٹوئیٹ پر پول میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ دیئے جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک میں مختلف لوگوں نے بھی اسے شیئر کرکے لوگوں کو خوب الجھن میں ڈالا۔ ویسے بیشتر افراد کے خیال میں یہ دروازہ ہے مگر اس کا جواب ربیکا نے ایک دوسری ٹوئیٹ میں خود دیا۔ اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟ اور وہ جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ جی ہاں ربیکا کے مطابق یہ انہوں نے چھٹیوں کے دوران لی تھی اور یہ ایک ساحل کی تصویر ہے۔ اگر تصویر کو زوم کریں تو بھی کچھ اشارے مل سکتے ہیں، یعنی اس کے لہروں کا سفید رنگ دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…