اس تصویر میں موجود دائروں کی رنگت بتا سکتے ہیں؟

25  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے انٹرنیٹ پر کبھی کسی تصویری پہیلی، معمے یا تصویر کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، جو آنکھوں کو دھوکا دیتی ہو؟ اگر ہاں تو ایک بار پھر قسمت آزمائیں، ایک ایسی ہی تصویر اس وقت انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے جس میں یہ بتانا ہے کہ اس میں موجود دائروں کی رنگت کیا ہے اور جواب حیران کردے گا۔ اس تصویر کو سب سے پہلے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر شیئر کیا گیا تھا جس میں متعدد رنگوں کی سیدھی لائنوں کے پیچھے کئی گول دائرے موجود ہیں، جیسے کسی جیل میں قیدی۔ اس تصویر نے لوگوں کے ذہن کیوں گھما دیئے؟ تو آپ کو بتانا ہے کہ ان دائروں کی رنگت کیا ہے؟ کیا آپ کو سب

دائرے مختلف رنگوں کے لگ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں۔ درحقیقت یہ سب دائرے ایک ہی رنگ کے ہیں، مگر مختلف رنگوں کی لائنز نے ان دائروں کو نظروں کے لیے دھوکا دینے والا بنا دیا ہے۔ مگر بیشتر افراد اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور وہ زور دیتے ہیں کہ یہ ایک نہیں بلکہ کئی رنگوں کے ہیں۔ اس تصویر میں بچے کی ماں کون ہے؟ اس طرح کی تصاویر کو Munker illusion کہا جاتا ہے، جس میں سیدھی لائنیں مختلف رنگوں سے ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں دیگر چیزیں مختلف رنگوں کی نظر آنے لگتی ہیں۔ تو کیا آپ اس پہیلی کو حل کرنے میں کامیاب رہے تھے؟ اگر ہاں تو نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…