جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اب گاڑی ملے گی نہایت سستی، گاڑیوں کے بہت بڑے برینڈ نے کار پلانٹ پاکستان میں لگانے کا فیصلہ کر لیا ،جلد ہی فروخت کا آغاز

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)نسان موٹر کمپنی لمٹیڈ پاکستان میں ڈاٹسن ماڈلزکی پیداوار شروع کررہا ہے۔اس مقصد کے لیے آٹوموٹیو پارٹنرز، گندھارا نسان لمٹیڈکے ساتھ مینوفیکچرنگ اور لائسنسنگ کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت گندھارا نسان لمیٹڈکے ساتھ اشتراک میں،پاکستان کی مارکیٹ میں ڈسٹری بیوشن اوروسیع تر رسائی کو ممکن بنایا جائے گا، جہاں نئی کاروں کی طلب سالانہ دو لاکھ گاڑیوں سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ اقدام نسان موٹرز کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں آٹوموٹیو کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنا کردار بڑھانا اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق نئی ٹیکنالوجی، برانڈز اور مصنوعات متعارف کرانا ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان میں اس اشتراک کے ذریعے مقامی طور پر تیار کردہ ڈاٹسن گاڑیوں کی فروخت سنہ 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔اس حوالے سے نسان موٹرز کے سینئر وائس پریزیڈنٹ، پیمان کارگر نے کہا،’’پاکستان کی آٹوموٹیو مارکیٹ میں ڈاٹسن کی آمد ،مقامی مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے تسلسل اورموثر اقتصادی سرگرمیوں کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس منصوبے میں پاکستانی حکومت کے قریبی تعاون اورمعاونت سے قومی معیشت ،صارفین ،شراکت داروں اور نسان موٹرز کوپائیدار فوائد حاصل ہوں گے۔‘‘پیمان کارگر نے مزید کہا،’’ ٹیکنالوجی اور مہارت کی منتقلی اور اسے مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے گندھارااورنسان مقامی سپلائرز کے ساتھ سرگرمی سے کام کریں گے ،جس سے پرزوں کی مقامی مارکیٹ کو طویل المیعاد فوائد پہنچیں گے ۔‘‘نسان موٹرزکے مقامی مارکیٹ میں داخلے سے، جہاں کسٹمرز کو انتہائی جدید جاپانی انجنیئرنگ کی مدد سے ڈیزائن اور تیار کردہ نئی اور دلپسند گاڑیاں دستیاب ہوں گی، وہیں آٹوموٹیو کی مقامی صنعت کو بھی نمایاں فروغ حاصل ہوگا،جو اس وقت پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP)کا چار فیصد ہے۔

معاہدے کے تحت ؛پہلے چار برسوں کے دوران گندھارا 4.5 ارب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس طرح اس منصوبے اور ریٹیل نیٹ ورک کی ترقی کے ذریعہ روزگار کے 1,800سے زائدتازہ مواقع پیدا ہوں گے۔نسان موٹرز اور گندھار ا مل کر پورٹ قاسم کراچی میں گندھارا کے پلانٹ کو عالمی معیار کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں تبدیل کریں گے۔ دونوں پارٹنرز کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعلقات کے باعث ملک میں تکنیکی معلومات ، تجربہ اور وسائل میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

اس منصوبے کو حکومت پاکستان کی آٹوموٹیو ڈیویلپمنٹ پالیسی کے تحت’براؤن فیلڈ‘ کیٹگری کا درجہ دیا گیا ہے۔گندھارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احمد قلی خان خٹک نے کہا،’’یہ معاہدہ عالمی معیار کی سہولتیں اور بہترین جاپانی انجنیئرنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔مقامی طور پر پرزہ جات کی تیار ی اور آٹو سپلائر انڈسٹری کی ترقی سے پاکستان کوتکنیکی معاونت حاصل ہو گی اورجاپان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ ملے گا۔‘‘پاکستانی صارفین کو وسیع تر انتخاب اور ڈرائیونگ کے پرلطف تجربات فراہم کرنے کے لئے نسان اور گندھارا جدید ترین خصوصیات کی حامل گاڑیاں تخلیق کر یں گے، جو پاکستان کے ماحول اور ضروریات کے مطابق بہترین کارکردگی پیش کریں گی ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…