جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

گمشدہ سام سنگ گلیکسی فون کو کہیں بھی تلاش کرنا آسان

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ سام سنگ کا کوئی گلیکسی اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں ؟ اور کیا وہ کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں ؟ تو پریشان مت ہوں بلکہ کسی بھی جگہ سے اسے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ جی ہاں سام سنگ کے فائنڈ مائی موبائل فیچر اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس سروس کی کوئی فیس بھی نہیں، بس سام سنگ اکاﺅنٹ پر سائن ان ہونا ہوگا، جو کہ عام طور پر نئے فون کو استعمال کرنے سے قبل ہی بن جاتا ہے۔

ویسے اگر نہیں بھی ہوا تو بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس کے لیے چند منٹ ہی درکار ہوتے ہیں اور اپنے فائنڈ مائی موبائل کو کسی بھی گلیکسی سیریز کے لیے ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔ یہ درست ہے کہ گوگل کی جانب سے بھی تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے یہ سروس ایک ایپ کی شکل میں موجود نہیں اور اس میں کوئی خرابی بھی نہیں، مگر سام سنگ کی جانب سے اپنے فونز کے لیے دی جانے والی سروس زیادہ مدد فراہم کرسکتی ہے۔ گمشدہ فون کی تلاش کے لیے گوگل مددگار اس فیچر کو تلاش کرنے کے لیے اپنے گلیکسی ڈیوائس کی سیٹنگز میں لاک اسکرین اینڈ سیکیورٹی کے آپشن پر جانا چاہئے۔ اگر تو آپ میں لاک اسکرین اینڈ سیکیورٹی آپشن اکھٹا نہ ہو تو پھر آپ کا فون کچھ سال پرانا ہوگا اور اس میں یہ فیچر صرف سیکیورٹی ٹیب کے ساتھ سیٹنگز میں جنرل ٹیب کے اندر موجود ہوگا۔ سیکیورٹی اوپن کرنے کے بعد نیچے فائنڈ مائی موبائل سیکشن ہوگا جس میں ریموٹ کنٹرول کو آن کرنا ہوگا، جس کے لیے سام سنگ اکاﺅنٹ تشکیل دینا ہوگا۔ ریموٹ کنٹرولز کے ذریعے آپ ریموٹ بیک اپ، ری ٹریائیو چال، میسج لاگز، بیٹری سیونگ فیچرز اور دیگر کو ان ایبل کرسکتے ہیں۔ اس سروس کو آپ کسی بھی موبائل یا ڈیسک ٹاپ براﺅزر پر findmymobile.samsung.com پر جاکر استعمال کرسکتے ہیں۔ وہاں جاکر اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہو اور اپنی ڈیوائس کا انتخاب کریں جو آپ تلاش کررہے ہوں۔

اگر وہ فون پاور آن ہوا تو آپ اس کی موجودہ لوکیشن اور بیٹری پرسنٹیج دیکھ سکیں گے جبکہ ایک پوپ اپ میں رنگ، لاک، ڈیٹا ختم کرنے، بیک اپ، ری ٹرائیو کالز اینڈ میسجز، ان لاک، ایکسٹینڈ بیٹری لائف اور سیٹ گارڈین جیسے آپشن دیکھ سکیں گے۔ اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟ ان آپشن میں ری ٹرائیو کالز اینڈ میسجز کے ذریعے آپ آخری 50 کالز اور پیغامات کو فون نمبروں کو ساتھ دیکھ سکتے ہیں جبکہ ایکسٹینڈ بیٹری آپشن سے فون کی تلاش کو زیادہ عرصے تک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح سیٹ گارڈین آپشن سے آپ اپنے کسی دوست یا رشتے دار کا نام دے سکتے ہیں جو فائنڈ مائی موبائل میں آپ کی طرف س لاگ ان ہوکر اسے ٹریک یا کنٹرول کرسکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…