جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اوپو کا نیا فلیگ شپ فون رواں ماہ سامنے آئے گا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی اوپو کا نیا فلیگ شپ فون ایف 7 رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ فون سب سے پہلے بھارت میں 26 مارچ کو ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔ یہ فون بیزل لیس ڈسپلے اور آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ساتھ ہوگا تاہم یہ بنیادی طور پر سیلفی کے پرستاروں کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں ایف 5 کی طرح اے آئی بیوٹیفکیشن ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔

اوپو کا نیا فون پاکستان میں متعارف اس کمپنی نے جو ٹیزر جاری کیا ہے اس میں یہ فون دیکھنے میں آئی فون ایکس جیسا ہی لگ رہا ہے جس میں نوچ واضح ہے۔ اس ٹیزر میں یہ فون دیکھنے میں اوپو کے آر 15 جیسا لگتا ہے جو کہ آئندہ چند روز میں چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ اوپو ایف 7 کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس کے مطابق یہ فون 6.2 کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں 19:9 ریشو دیا گیا ہے۔ اس کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کا کیمرہ اے آر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اوپو کا ڈوئل سیلفی کیمرہ موبائل متعارف اس میں اسنیپ ڈراگون 670 پراسیسر یا میڈیک ٹیک ہیلیو پی 6 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس میں کمپنی کا اپنا کلر 4.0 آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اوریو کے امتزاج کے ساتھ ہوگا۔ اسی طرح سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…