بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام میں آڈیو اور ویڈیو کال سامنے آنے کا امکان

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسکائپ، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر ایسی ہی دیگر ایپس کے لیے اب انسٹاگرام (واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام تینوں فیس بک کی اپنی ایپس ہیں)کی شکل میں ایک سخت حریف سامنے آنے والا ہے۔ جی ہاں اب انسٹاگرام میں بہت جلد وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اس طرح یہ فوٹو شیئرنگ ایپ براہ راست میسجنگ اپلیکشنز کے مدمقابل آجائے گی۔

اس فیچر کے بعد بہت جلد انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو اپنے دوستوں سے پیغامات یا کالز کی شکل میں رابطے کے لیے دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انسٹاگرام کا یہ فیچر اسکائپ کو مشکل میں ڈال دے گا ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پلیٹ فارم اور اس کی الگ ڈائریکٹ میسجنگ ایپ کے اینڈرائیڈ اے پی کے میں کال اور ویڈیو کال کے چھپے ہوئے کوڈ اور آئیکون دیکھے گئے ہیں۔ انسٹاگرام نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کیا ہے تاہم اے پی کے عام طور پر ایسے فیچرز موجود ہوتے ہیں جنھیں ڈویلپرز کچھ عرصے میں عام صارفین کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر فیس بک کی جانب سے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر دے دیا گیا تو یہ اسنیپ چیٹ کے لیے مزید بڑا خطرہ تو بنے گی ہی، دیگر میسجنگ ایپس کے لیے بھی مشکل پیدا ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پہلے ہی اسٹوریز فیچر کے معاملے میں اسنیپ چیٹ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ یہ فیچرز صارفین کے لیے انسٹاگرام کی اہمیت کو بھی بدل دیں گے۔ ابھی یہ تصاویر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر دوستوں سے رابطے کے لیے کسی چیٹ ایپ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مزہ ایک ساتھ مگر ان فیچرز کی آمد کے بعد صارف کو کسی اور ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی، بس ڈائریکٹ میسج کو اوپن کرکے کال بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

ویسے یہ پہلی بار نہیں انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو چیٹ کا تجربہ کیا گیا۔ گزشتہ سال اگست میں اس ایپ میں تجرباتی طور پر ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس میں دو صارفین ایک مشترکہ ولائیو ویڈیو کا حصہ بنے تھے جو ہر ایک دیکھ سکتا تھا، مگر یہ ون ٹو ون ویڈیو چیٹ سے مختلف تھا، جو کہ پرائیویٹ ہوتی ہے۔ اس وقت فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ میں بھی ویڈیو کالنگ کا فیچر موجود ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…