بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نسان کا سالوں بعد سستی گاڑی کیساتھ پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)   آٹو موبائلز کی دنیا میں منفرد نام پیدا کرنے والی کمپنی گندھارا نسان لمیٹڈ نے آٹھ سال کے تعطل کے بعد پاکستان میں اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکے کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آٹھ سال کے تعطل کے بعد گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے والی ہے اور اس معاہدے کے تحت نسان کو قانونی طور پر کم لاگت میں گاڑیوں کے پارٹس درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

تاکہ کمپنی بجٹ دوست گاڑیاں تیار کرسکے جبکہ کمپنی کی جانب سے 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 2010 سے اس کمپنی کے پاکستان میں بند پلانٹ دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔ کمپنی ابتدائی چار برسوں میں سرمایہ کاری کرکے ڈسٹن گاڑی کو پاکستان میں متعارف کرائے گی جس کے دنیا بھر میں کئی ورژن فروخت کیے جارہے ہیں مگر پاکستان میں گو ورژن کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔1200 سی سی 1.2 لیٹر انجن کے ساتھ اس گاڑی میں یو ایس کنکٹیویٹی، ٹیوب لیس ٹائر، پانچ دروازے، خوبصورت ڈیزائن، تھری ڈی شیپ ہیڈ لائٹس، فرنٹ ڈرائیور ائیربیگ اور دیگر فیچرز نمایاں ہیں۔اس گاڑی کی پاکستان میں متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں یہ اسی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔ویسے یہ قیمت حتمی تو نہیں مگر امکان اسی بات کا ہے کہ پاکستان میں دیگر کمپنیوں کو سخت ٹکر دینے کے لیے گندھارا نسان اسی قیمت پر گاڑی متعارف کراسکتی ہے تاکہ صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچی جاسکے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…