بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

معتمرین اور عازمین کی سہولت کےلئے وزارت حج کی ایپلیکیشن

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت حج و عمرہ کی جانب سے معتمرین و عازمین کی سہولت کےلئے اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے ۔ مخصو ص ایپ کے ذریعے حج وعمرہ امورسے متعلق معلومات کا حصول آسان ہو جائیگا ۔ وزرات حج و عمرہ کی جانب سے مملکت کے وژن 2030 کو مدنظررکھتے ہوئے کام کیا جارہا ہے تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔

وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کے سالانہ ثقافتی میلے جنادریہ میں لگائے گئے اسٹال پر تیار کی جانے والی ایپ کی نمائش کی جسے مزید بہتر کیا جارہا ہے ۔ جنادریہ میلے میں شریک وزارت کے اہلکار نے بتایا کہ مخصوص ایپ کے ذریعے زائرین ، معتمرین اور عازمین حج کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکے گی ۔ انکی جانب سے استفسارات کے فوری جوابات دیئے جائیں گے ۔ ایپ سے خود کار سسٹم کے تحت استفسارات کے جوابات دیئے جائیں گے ۔ حج ایپ پر اہم معلومات بھی مہیا کی جائیں گی ۔ ایپ استعمال کرنے والوںکی سہولت کےلئے وزرات حج و عمرہ کی جانب سے اسے مزید بہتر بنایا جارہا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے بھی ایپ کے ذریعے اہم معلومات جن میں بیرون مملکت رجسٹرڈ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کے ناموں کی فہرست بھی شامل ہو گی جس کے ذریعے معتمرین کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ اپنے ملک میں موجود لائسنس یافتہ عمرہ و حج ٹور آپریٹرز کے بارے میں آسانی سے معلوم کر سکیں گے ۔ وزرات کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سے اس قسم کی شکایات موصول ہوتی ہیں کہ انہیں لائسنس یافتہ ٹورآپریٹرزکے بارے میں علم نہیں ہوتا ۔ اس ایپ کی اپ گریڈنگ کے بعد بیرون مملکت لوگوں کو کافی سہولت ہو گی۔ ایپلیکیشن میں حج و عمرہ کے احکامات سے متعلق اہم معلومات بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ وزرات کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…