اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان بھارت سے آئی ٹی کی ملازمتیں چھین رہا ہے، میگزین کا دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2017 |

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میگزین آؤٹ لک نے یکم نومبر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ہے کہ حال ہی میں ایک امریکی فرم نے بھارتی علاقے نویڈا کی 125 ملازمتیں اسلام آباد منتقل کر دی ہیں۔ مضمون میں کہا گیا کہ گزشتہ 2 برس سے بھارتی ملازمتیں بنگلہ دیش، فلپائن اور ملائیشیا منتقل ہو رہی ہیں اور یہ ملک غیر ملکی اداروں کو مزید کم تنخواہ پر کام کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

اب اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہو گیا ہے جو اس معاملے میں اپنا حصہ وصول کر رہا ہے۔پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی صنعت 3 ارب ڈالر کو چھو رہی ہے ۔ گزشتہ 4 برس اس کا حجم دوگنا ہوا ہے اور اگلے 2 سے 4 برس میں اس میں مزید 100 فیصد اضافہ ہو جائے گا تاہم پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ کا بھارت سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے مقابلے میں یہ 51 گنا بڑی ہے ۔ بھارت میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر مصنوعات کی فروخت 154 ارب ڈالر تک ہے جن میں سے 38 ارب ڈالر کی تجارت ملکی مصنوعات اور بقیہ 117 ارب ڈالر بیرونِ ملک برآمدات کی صورت میں شامل ہیں۔پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اس کے بڑھنے کی رفتار خود بھارت سے بھی ذیادہ ہے۔ پاکستان میں اس کا اضافہ سالانہ 20 فیصد ہے جب کہ بھارت میں 7 سے 8 فیصد تک ہے لیکن بھارت کے حجم کو دیکھتے ہوئے یہ اضافہ ہم سے کئی گنا ہے۔بھارت، بنگلہ دیش، فلپائن اور ملائیشیا کی حکومتیں آئی ٹی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومتی ترغیبات، ٹیکنالوجی پارکس کا قیام، ٹیکس میں چھوٹ اور کم خرچ موبائل اور انٹرنیٹ سہولیات فراہم کر رہی ہیں تاہم بھارت سے کم درجے کی آئی ٹی ملازمتوں کی پاکستان منتقلی کا مطلب یہ نہیں کہ پڑوسی ملک کو اس سے نقصان ہو رہا ہے۔بھارتی میگزین کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کے سربراہ شہریار

حیدری نے کہا کہ اس دنیا میں ملازمتیں محدود نہیں رہیں اور اس میں سے بعض ملازمتیں حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرے ملک سے انہیں چھینا جا رہا ہے۔شہریار حیدری نے مزید کہا کہ اب صنعتوں کے چوتھے انقلاب کی آمد آمد ہے جس میں روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، نینو ٹیکنالوجی،

کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیکنالوجی، تھری ڈی پرنٹنگ، خود کار گاڑیوں اور انٹرنیٹ سے جڑی عام اشیا کے ماہرین درکار ہوں گے۔ بھارت اس جانب بڑھ رہا ہے اور اسی لیے کم مہارت کی ملازمتوں کو چھوڑ رہا ہے جو دوسروں کو مل رہی ہیں. ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت ڈیٹا آپریٹرز اور کال سینٹرز کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستان کو اس کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے تقاضے مختلف ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں ہر

سال آئی ٹی کے 10 ہزار گریجویٹس تیار ہو کر مارکیٹ کا حصہ بن رہے ہیں جب کہ پاکستانی مارکیٹ میں ڈیڑھ لاکھ مرکزی ٹیکنکل ماہرین اور ڈیڑھ سے دو لاکھ ہی فری لانسر ہیں جو آئی ٹی مارکیٹ میں اپنی بہتر ساکھ رکھتے ہیں۔ پاکستان میں آئی ٹی اور دیگر تکنیکی امور سے وابستہ فری لانسر نے بین الاقوامی طور پر اپنا نام بنایا ہے اگرچہ وہ تھوڑا ذیادہ معاوضہ لیتے ہیں لیکن معیاری کام وقت پر کر کے دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…