اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں اے ٹی ایم ہیکرز نے چھ سو سے زائد صارفین کے اکائونٹس کا صفایا کر دیا، کروڑوں روپے اڑالئے گئے، کمرشل بینکوں کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی متعدد شکایات موصول۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اس وقت اے ٹی ایم ہیکرز نے اودھم مچا رکھی ہے اور چھ سے زائدصارفین کے اکائونٹس سے ان ہیکرز نے
کروڑوں روپے اڑا لئے ہیں۔ اس حوالے سے کمرشل بینکوں نے سٹیٹ بینک کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ کسی بھی متعلقہ ادارےکی جانب سے تاحال ان اے ٹی ایم ہیکرز کے خلاف کوئی بھی اقدام سامنے نہیں آسکا ہے جبکہ یہ ہیکرز اس وقت تک متعدد صارفین کے اکائونٹس میں جھاڑو پھیرنے کے بعد کروڑوں روپے اڑا کر لے جا چکے ہیں۔