جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

2018میں زلزلے ہی زلزلے، پوری دنیا کے لوگوں کو تیار رہنے کی ہدایت،نئی تحقیق میں خوفناک انکشافات

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو اگلے سال زیادہ زلزلوں کے لیے تیار ہوجانا چاہیے اور اس خطرے کی وجہ انتہائی غیرمعمولی ہے اور وہ ہے زمین کے گھومنے کی حرکت میں معمولی سی کمی آنا۔ویسے تو زلزلے کی درست پیشگوئی کرنا تو ناممکن ہے مگر سابقہ ریکارڈز کو دیکھ کر سائنسدان زمین کی اندرونی حرکت کا اندازہ لگانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔کولوراڈو یونیورسٹی اور مونٹانا

یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دنیا بھر میں 1900 کے بعد سے آنے والے 7 اعشاریہ یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلوں کا ریکارڈ دیکھا گیا۔ویسے تو اکثر برسوں میں اوسطاً پندرہ بڑے زلزلے دیکھنے میں آئے جن کی شدت بہت زیادہ قرار دی جاسکتی ہے مگر گزشتہ 117 برسوں میں مجموعی طور پر یہ اوسط 25 سے 30 کے درمیان رہی۔سائنسدانوں نے یہ جانا کہ اتنے برسوں میں زلزلوں کی شرح میں اضافے کے پیچھے زمین کے گھومنے کی رفتار میں کمی آنا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق زمین کی حرکت میں اس طرح کی تبدیلی 2011 میں آئی تھی اور حالیہ واقعات سے عندیہ ملتا ہے کہ اب دوبارہ ایسا ہورہا ہے۔تحقیق کے مطابق انیس ستمبر کو میکسیکو سٹی میں 7.1 اعشاریہ شدت کا زلزلہ، پھر 12 نومبر کو عراق۔ایران سرحد پر 7.3 شدت جبکہ نیو کیلیڈونیا میں 19 نومبر کو 7 سے شدت کا زلزلہ آیا۔تحقیق میں زلزلوں کی تعداد میں اضافے کی پیشگوئی ہی نہیں کی گئی بلکہ یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ خطرے والے مقامات خط استوا کے قریب ہوں گے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ جغرافیائی لحاظ سے اگلا سال غیر مستحکم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ زلزلے کی درست پیشگوئی کرنا ممکن نہیں۔تاہم ان نتائج کے حوالے سے دنیا کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی معلومات مستقبل قریب میں تحفظ کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…