بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب کے پراسرار دروازے اندازے سے کہیں زیادہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گذشتہ ماہ سائنس دانوں نے سعودی عرب میں پتھر کی بنی 400 کے قریب ہزاروں برس قدیم پراسرار تعمیرات دیکھیں۔ اب پہلی بار سعودی حکومت نے ایک بیرونی ماہرِ آثارِ قدیمہ کو ان تک رسائی دی ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈیوڈ کینیڈی نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ان تعمیرات کے اوپر

پرواز کر کے چھ ہزار سے زیادہ تصاویر کھینچیں۔ سعودی عرب میں ہزاروں سال قدیم ’دروازوں‘ کی دریافت ‘لائیو سائنس’ میں چھپنے والے مقالے میں کینیڈی نے لکھا ہے کہ ان تعمیرات کی تعداد اور ان کا پھیلاؤ پہلے اندازے سے کہیں زیادہ ہے، اور یہ لاکھوں کی تعداد میں سارے جزیرہ نما پر پھیلی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ سعودی عرب میں انسانی ہاتھوں کی بنائی قدیم ترین تعمیرات ہیں، لیکن انھیں کس مقصد کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، یہ آج تک واضح نہیں ہو سکا۔ سعودی عرب کے علاقے ہرۃ خیبر میں واقع پتھر کی ان دیواروں کو ‘دروازے’ کہا جا رہا ہے کیوں کہ جب انھیں اوپر سے دیکھا جائے تو یہ دروازوں کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔ ڈیوڈ کینیڈی نے لکھا ہے کہ مقامی بدو انھیں ‘قدیم انسان کا کام’ کہتے ہیں۔ ان تعمیرات کی عمر کا تخمینہ دو ہزار سال قبل سے نو ہزار سال قبل لگایا گیا ہے۔ ڈیوڈ کینیڈی ایک عرصے سے پڑوسی ملک اردن میں تحقیق کر رہے تھے لیکن انھیں سعودی عرب کے اوپر پرواز کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم گذشتہ ماہ ان کی گوگل ارتھ کی مدد سے کی جانے والی تحقیق کے بعد کینیڈی کو وہاں جانے کی اجازت مل گئی۔ ان ‘دروازوں’ کا حجم بہت بڑا ہے اور ان میں سے سب سے چھوٹا بھی 43 فٹ، جب کہ سب سے بڑا 1699 فٹ چوڑا ہے۔ ایک خیال ہے کہ ان دروازوں کو اس علاقے میں بسنے والے قدیم باشندے ہرنوں کے شکار کے لیے استعمال کرتے تھے۔کینیڈی کہتے ہیں کہ ‘دروازوں’ کے علاوہ

یہاں پتھر میں کٹی ہوئی انتہائی بڑے مقبرے بھی موجود ہیں جو  چارسو کلومیٹر شمال میں اردن کے شہر پیٹرا میں واقع سنگی شہر کی یاد دلاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…