جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

زمین کے حجم کا ایک ٹھنڈا سیارہ جو ہمارے نظامِ شمسی سے نسبتاً خاصا قریب ہے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہرینِ فلکیات نے زمین کے حجم کا ایک ٹھنڈا سیارہ دریافت کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے نسبتاً خاصا قریب ہے۔ اس نئے سیارے کا نام راس 128 بی رکھا گیا ہے اور سائنس دانوں کے مطابق یہ کائنات میں زمین کے علاوہ زندگی کی تلاش کا عمدہ ہدف ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ زمین سے صرف 11 نوری سال کی دوری

پر واقع ہے اور اس اعتبار سے اب تک نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والا دوسرا قریب ترین سیارہ ہے۔ سیارے کے گرد زمین سے ملتی جلتی فضا بڑے سیارے کی دریافت پر ماہرین حیران سب سے قریبی سیارہ پروکسیما بی ہے، تاہم وہ زندگی کے لیے ناموزوں نہیں ہے، کیوں کہ اس کا مدار اپنے ستارے کے خاصے قریب ہے اور اس پر خطرناک تابکاری کی بارش ہوتی رہتی ہے۔ اس کے مقابلے پر راس 128 بی کا ستارہ (راس 128) زیادہ فعال نہیں ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی جنیوا لیبارٹری میں یہ سیارہ دریافت کرنے والی ٹیم کے رکن نکولا آستودیلو دیفرو نے بی بی سی کو بتایا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ راس 128 بی زندگی کی نشو و نما کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ لیکن ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس کی فضا کیسی ہے۔ اس کے اجزائے ترکیبی اور بادلوں کی روشنی منعکس کرنے کی صلاحیت سے پتہ چل سکتا ہے کہ آیا یہاں زمین کی طرح مائع پانی پایا جاتا ہے، یا پھر یہ زہرہ کی طرح بانجھ ہے۔’ ڈاکٹر نکولا نے کہا کہ یہ دریافت ہارپس نامی آلے کی مدد سے ایک دہائی پر مبنی سخت کوشش کا نتیجہ ہے۔ اس سیارے کا وزن زمین کی نسبت 1.35 گنا زیادہ ہے، جب کہ اس کا اپنے ستارے سے فاصلہ زمین کے سورج سے فاصلے کے مقابلے پر 20 گنا کم ہے۔ تاہم چونکہ اس کا ستارہ ہمارے سورج کی نسبت بہت مدھم ہے، اس لیے اس پر زمین کے تقریباً مساوی روشنی پڑتی ہے۔ اس کے باعث توقع ہے کہ یہاں سطح کا درجۂ حرارت ہمارے سیارے

جیسا ہی ہو گا۔ کائنات میں زندگی کی تلاش میں سرگرداں ماہرینِ فلکیات عام طور پر کم وزن والے ایسے ٹھوس سیاروں کا کھوج لگاتے ہیں جن کا درجۂ حرارت زمین سے ملتا جلتا ہو۔ تاہم ایسے سیاروں کی دریافت خاصا مشکل کام ہے۔ اب تک نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والے 3500 سے زائد سیاروں کی بڑی اکثریت مشتری کی طرح بڑے اور گیسوں سے بنے سیاروں پر مشتمل ہے، جو زندگی کے لیے سخت ناموزوں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…