ہنڈائی کی 4 گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کردیاگیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی ہونڈائی بہت جلد پاکستان میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے والی ہے۔رواں سال پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کے قیام کا معاہدے کرنے والے نشاط گروپ کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شائع کی گئی جنھیں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی دونوں کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ان گاڑیوں کی تصویر میں البتہ یہ ضرور لکھا ہے بہت جلد جبکہ یہ ہونڈائی کی ٹکسن ٗکریٹا ٗ ایلانٹرا اور ویرنہ گاڑیوں کی تصاویر ہیں۔ہونڈائی اس سے قبل 2004 تک

پاکستان میں اپنی گاڑیاں اسمبل کرتی رہی تھی مگر اس کے مقامی اشتراک دار کمپنی فاروق موٹرز لمیٹڈ کے دیوالیہ ہونے کے بعد کورین کمپنی نے اسمبلنگ بند کردی تھی۔رواں سال مارچ میں نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا نے بتایا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی چھوٹی گاڑیوں کی اسمبلنگ سے آغاز کرنا چاہتی ہے تاکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود جاپانی کمپنیوں کامقابلہ کیا جاسکے۔واضح رہے کہ ہنڈائی کمپنی کی گاڑی سینٹرو پاکستان میں پہلے ہی کافی تعداد میں موجود ہے ۔ہنڈائی کی کم قیمت گاڑیوں کی آمد سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…