اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر اور دنیا کے مستقبل کے متعلق کئی درست پیش گوئیاں کرنے والے معروف سائنسدان سٹیفن ہاپکنگ نے 2600میں زمین کے خاتمے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ سٹیفن ہاپکنگ کے مطابق 2600میں زمین آگ کا ایک گولہ بن جائے گی اور اس کی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی توانائی کی ضروریات ہونگی۔ دنیا کی وہی آبادی بچ سکے گی جو زمین چھوڑ کر کسی اور سیارے پر
چلی جائے گی۔ سٹیفن ہاپکنگ کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ چھوٹے خلائی جہاز، جنہیں روشنی کی شعاعیں آگے دھکیل کر چلائیں گی، لوگوں کو ہمارے نظام شمسی کے قریب ترین سٹار سسٹم ’الفا سینٹوریتک پہنچا سکتے ہیں۔ ایسا سسٹم ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مریخ تک اور چند دن میں پلوٹو تک انسان کو لیجا سکتا ہے۔تب یہ خلائی جہاز استعمال کرتے ہوئے انسان زمین چھوڑ کر کسی دوسرے سیارے پر چلا جائے گا۔