پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

‘بھیڑیں انسانی چہروں کو پہچان سکتی ہیں’

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک مطالعے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بھیڑیں انسانی چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کیمبرج یونیورسٹی کے محققوں نے بھیڑوں کو چہرے شناخت کرنے کی تربیت دی جس میں انھوں نے اداکار جیک جِلن ہال، ایما واٹسن، سابق امریکی صدر براک اوباما اور بی بی سی نیوز ریڈر فیونا بروس کی شناخت

کروائی۔ تربیت کے بعد بھیڑوں نے بے شمار غیر مانوس چہروں کے درمیان اکثر و بیشتر مانوس چہروں کی شناخت کر لی۔ یہ بھی پڑھیں ٭ ننھے منے جانوروں کے جذبات کی عکاسی ٭ ’گوگل لینز‘ کتنے کمال کی چیز ہے؟٭ یادداشت کھو جانے والی خاتون کا سراغ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھیڑوں میں انسان اور بندر کی طرح چہروں کو شناخت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس سے پہلے کی گئی ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ بھیڑیں اپنی ساتھی بھیڑوں اور اپنے ساتھ رہنے والے انسانوں کو پہچانتی ہیں۔ ‘اوپن بائیولوجی’ نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر جینی مورٹن نے کہا ‘اس میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا بھیڑیں تصویر سے کسی کو پہچان سکتی ہیں۔ اس تحقیق میں آٹھ ویلش ماونٹن بھیڑوں کو غیر مانوس چہروں میں سے چار مشہور شخصیات کی تصویر کو پہچاننے کی تربیت دی گئی۔ ان کی پہچاننے کی صلاحیت کی جانچ کر لینے کے بعد محققوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا وہ اسی شخص کی کسی دوسرے زاویے سے لی گئی تصویر کو پہچانتی ہیں یا نہیں۔ اور ان کی پہچاننے کی صلاحیت توقع سے بہتر نکلی۔ اور آخر میں محققوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا یہ بھیڑ اپنی دیکھ بھال کرنے والے کو تصویر سے پہچان سکتی ہیں۔ اس کی جانچ کے لیے غیر مانوس چہروں کے درمیان ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کی تصاویر بھی سکرین پر دکھائی گئیں۔ اس معاملے میں بھی

بھیڑوں نے مایوس نہیں کیا۔ ان نتائج سے پتہ چلا کہ بھیڑوں کی چہرے پہچاننے کی صلاحیت بندر، لنگور اور انسان کی طرح ہی ہے۔ محققوں کا خیال ہے کہ یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ چہرے کی طرح کیا بھیڑیں انسانی چہروں پر جذبات کے مختلف اظہار کو پہچان سکتی ہیں؟ اس تحقیق سے اعصاب کے کمزور پڑجانے والی پارکنسن یا ہٹنگٹن جیسی بیماریوں کی تحقیق میں مدد مل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…