جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے خاتمے کا وقت آ گیا! صرف کتنے سال باقی رہ گئے؟ معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے لرزہ خیز پیش گوئی کردی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر انسانی آبادی اسی طرح بڑھتی رہتی تو توانائی کے استعمال کی شرح سے اگلے 600 برسوں کے اندر زمین آگ کا گولہ بن جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کیا کہ دنیا کی بڑھتی آبادی اتنی توانائی کا استعمال کرنے لگے گی کہ کہ ہماری دنیا آگ کے گولے کی صورت اختیار کر جائے گی۔ بیجنگ میں جاری ایک کانفرنس سے معروف سائنس دان نے

وڈیو خطاب کے دوران کہا کہ اگر انسانی آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو توانائی کے استعمال کی شرح اگلے 600 برسوں کے اندر ہماری زمین کو آگ کا گولہ بنا دے گی۔ معروف سائنسدان نے کہا کہ انسانوں کو اگلے دس لاکھ برسوں تک اپنی نسل کو برقرار رکھنا ہے تو انہیں وہاں جانا ہوگا جہاں کوئی بھی پہلے نہیں جا سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی آبادی اور اس کے لیے توانائی کی طلب میں اضافہ ہماری دنیا کے خوفناک اختتام کی وجہ بن سکتا ہے اور یہ زمین اتنی گرم ہوجائے گی کہ یہاں رہنا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے فلم سیریز سٹار ٹریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو کائنات میں کہیں اور ٹھکانہ ڈھونڈ لینا چاہیے۔ معروف سائنسدان نے بریک تھرو اسٹارز ہاٹ نامی دس کروڑ ڈالرز کے انجنیئرنگ پروگرام کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیے جس میں معروف سائنسدان کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خلائی سفر کے لیے ایسا نظام تیار کرنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مریخ تک پہنچا جا سکے یا چند دنوں میں پلوٹو پر قدم رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں کامیابی کے بعد ہم ایک ہفتے میں Voyager کو پیچھے چھوڑ دیں گے جبکہ الفا سینچوری تک صرف بیس سالوں میں پہنچا جا سکے گا۔ معروف سائنسدان نے کہا کہ امید ہے اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس صدی کے وسط تک ہم کسی ایسے سیارے کی پہلی تصویر لینے میں کامیاب ہوجائیں گے جہاں زندگی گزاری جا سکتی ہو۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…