جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’60 فیصد غیر محفوظ گلیکسی نوٹ سیون تبدیل کر لیے گئے‘

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سام سنگ سمارٹ فون گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی کی جانب سے اسے واپس لینے کے اعلان کے بعد اس کے 60 فیصد صارفین نے اسے تبدیل کرلیا ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا میں اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹنے کی اطلاعات سامنے آئی

تھیں جس کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ ٭ سام سنگ: نوٹ 7 کی چارجنگ محدود کرنے کا فیصلہ ٭ ’گلیکسی نوٹ سیون تبدیل کر لیں یا استعمال نہ کریں‘ دو ستمبر کو سام سنگ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اب تک دنیا بھر میں 25 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو جانے والے اس ماڈل میں یہ تعین کرنا کہ ان میں سے کون سے فونز میں خرابی ہے ایک مشکل کام ہے۔ لہذا کمپنی نے اس کی فروخت روک دی تھی۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ فون تبدیل کرنے والے 90 فیصد صارفین نے اسی ماڈل کا ایک اپ ڈیٹڈ ورژن حاصل کیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے سپلائیرز کے ساتھ یہ معاملہ طے کرتے ہوئے اس بات کو یقنی بنایا ہے کہ متبادل فونز انتہائی اعلیٰ کے معیار ہوں اور معیار کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کی جائے گی۔ یہ فون 28 اکتوبر کو فروخت کے لیے دوبارہ پیش کیا جائے گا اہم اس کا انحصار پرانے فون تبدیل کیے جانے کا عمل پورا ہونے پر ہے۔ رواں ماہ ہی سام سنگ نے نوٹ سیون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کی صلاحیت 60 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سام سنگ الیکٹرانکس یورپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈیوڈ لویس کا کہا ہے کہ ’سب سے پہلے تحفظ کے حوالے سے ہمارا پیغام گلیکسی نوٹ سیون کے مالکان تک پہنچ رہا ہے، جو اس کے بدلے میں جلداز جلد نیا فون لے کر صحیح کر رہے ہیں۔‘ نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ماڈل کے

بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹ گئی تھی اور ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ عالمی سطح پر فون واپس منگوانے سے سام سنگ کی 10 منڈیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جنوبی کوریا میں پہلے ہی دو لاکھ صارفین

فون واپس کر چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں نوٹ سیون کے پھٹنے کے مزید واقعات سامنے آئے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق بروکلین میں ایک چھ سال کے بچے کا ہاتھ اس وقت جل گيا جب فون اس کے ہاتھ میں پھٹ گيا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا اور اب وہ بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…