منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ڈولفن کی ڈھائی کروڑ سال پرانی نسل دریافت

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کی ڈولفن کی ایک نسل دریافت کی ہے جو ڈھائی کروڑ سال پہلے پائی جاتی تھی۔ ناپید ہونے والے اس جانور کے بارے میں ان نمونوں کے دوبارہ معائنے کے بعد بتایا گیا کو سنہ 1951 سے ایک عجائب گھر میں رکھے ہوئے تھے۔ سائنس دانوں

کا خیال ہے یہ ڈولفن کی اس نسل کاتعلق جنوبی ایشیا میں ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار دریائی ڈولفن سے تھا، اس سے نئی نسل کے ارتقا کے شواہد بھی ملتے ہیں۔ یہ تحقیق ایک جریدے پیرجے میں شائع ہوئی ہیں۔ تقریباً 22 سینٹی میٹر لمبے سر کے حصے کا فوسل ماہر ارضیات ڈونلڈ جے ملر نے جنوب مشرقی الاسکا میں دریافت کیا تھا۔ اس کے بعد یہ کئی دہائیوں تک واشنگٹن ڈی سی کے سمتھسونین میوزیم آف نیچرل ہسٹری کا حصہ بنا رہا۔ حالیہ تحقیق کرنے والے محققین الیگزینڈر بوئرسما اور نکولس پینسن کا کہنا ہے کہ یہ ڈولفن نیم قطبی پانیوں میں ڈھائی کروڑ سال پہلے تیرتی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نمونہ ایک مختلف نسل سے تعلق رکھتا ہے جس کا انھوں نے علم حیوانیات کی زبان میں ’ارکٹوکارا یاکاٹاگا‘ نام دیا ہے۔ اس قدیم کھوپڑی کے معائنے اور اس کے دیگر موجود اور ناپید ہوجانے والی ڈولفنز کے ساتھ موازنے کے بعد محققین کا کہنا ہے یہ جنوبی ایشیائی دریاؤں میں پائی جانے والی ڈولفن پلاٹنیسٹا کی رشتے دار ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس گروہ سے تعلق رکھنے والی مختلف نسل کی ڈولفنز کس طرح کم ہوتے ہوتے صرف جنوبی ایشائی نسل تک محدود ہوگئی جو کبھی مختلف نسلوں کی تھیں اور دنیا بھر میں پھیلی ہوئی تھیں، یہ ایک معمہ ہے، لیکن ہر چھوٹا سا ٹکرا اس کہانی کو سلجھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…