منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

2017ء نے دنیا کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،سائنسدانوں کے چونکادینے والے انکشافات،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ماہرین نے ماحولیاتی تباہی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بتایا ہے کہ 2017ء دنیا کی ریکارڈ کی جانے والی اب تک کی تاریخ کا گرم ترین سال رہا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ ماہرین نے کہاکہ گرم ترین سال کا ذمہ دار ’’ایل نینو افیکٹ‘‘ نہیں ہے۔یاد رہے کہ ایل نینو موسمیاتی تبدیلی کی ایک شکل ہے ۔ جس سے ماحول میں کئی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

ماہرین نے واضح کیا کہ اس کا اثر 15 سے 20 سال تک رہتا ہے اس میں گرم پانی بھاپ کی شکل میں اٹھتا ہے جس سے بادل نہیں بنتے اور بارشوں میں انتہائی حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں موسمِ گرما اپنے مقررہ وقت سے زیادہ برقرار رہا جبکہ دیگر موسم بھی اپنے وقت پر نہیں آئے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ میٹیرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے ستمبر تک دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں 1.1 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو صنعتی دور سے قبل کے درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔جنوربی یورپ اور افریقی خطے میں رواں سال انتہائی حد تک زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…