ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جرمنی میں فیس بک پر جھوٹی خبروں کی نشاندہی ممکن

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک جرمنی میں نئے ٹولز متعارف کروا رہی ہے جن کی مدد سے جعلی خبروں کی نشاندہی ممکن ہو جائے گی۔٭مارک زکربرگ کا نئے سال کا عہد کیا ہے؟ فیس بک جو کہ دنیا کا سب سے بڑا سماجی نیٹ ورک ہے کے مطابق

اب جرمن صارفین غلط خبروں کی نشاندہی کر سکیں گے۔ اس کے بعد متعلقہ خبروں کو تھرڈ پارٹی یعنی جانچ کے لیے بھجوایا جائے گا اور اگر یہ تصدیق ہو گئی کہ خبر قابلِ بھروسہ نہیں تو پھر نیوز فیڈ میں اسے ڈسپیوٹڈ یعنی متنازع قرار دیا جا سکے گا۔ جرمن زبان میں فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘گذشتہ ماہ ہم نے ان اقدامات کے بارے میں اعلان کیا تھا جو کہ غلط خبروں سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔’ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں فیس بک پر یہ اپ ڈیٹس جرمنی میں میسر ہوں گی۔ یاد رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب کے موقع پر فیس بک پر کڑی تنقید کی گئی تھی اور بہت سے صارفین کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آئیں کہ فیس بک مبینہ طور پر غلط خبریں پھیلا کر انتخاب پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اب جرمنی کی حکومت نے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غلط خبروں کی وجہ رواں برس جرمن انتخابات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ سوشل نیوز سائٹ بز فیڈ نے گذشتہ ہفتے فیس بک کے ایسے صفحات کی نشاندہی کی تھی جن کی مدد سے جرمن چانسلر کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔ اس کے بعد جرمن وزیرِ انصاف نے فیس بک کو غلط خبروں کے حوالے سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جرمنی میں

ہتکِ عزت کے قانون کا احترام کرے کیونکہ یہاں امریکہ کے مقابلے میں قانون زیادہ سخت ہے۔ نئے انتظامات میں جرمن صارفین کسی دوسرے صارف کی پوسٹ کے بارے ‘غلط خبر کی نشاندہی’ کے لیے مخصوص آپشن سلیکٹ کر سکیں گے جس کے بعد اس کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہو گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…