اسلام آباد(ویب ڈیسک) خلاء سے مصر کے تازہ سروے سے سترہ گمشدہ اہرام اور ایک ہزار سے زیادہ مقبروں کا پتا چلا ہے۔ یہ تحقیق ایک امریکی لیباٹری نے ناسا کی معاونت سے کی ہے۔ اس تحقیق میں انتہائی طاقت ور انفرا ریڈ لہروں سے عکس لیے گئے جو زیر زمین مختلف اجزاء کی نشاندھی کرسکتی ہے۔
ابتدائی کھدائی سے سیاروں سے حاصل ہونے والی کچھ معلومات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں زمین کے اندر دو اہرام کی موجودگی ہے۔مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ کچھ تاریخی اہمیت کے حامل علاقوں کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔