نیویارک/کراچی (آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس اپ کی سروس کچھ دیرکیلئے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو تقریبا آدھے گھنٹے کے اندر دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔اس
دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔ان کے مطابق ہر کوئی واٹس اپ بند ہونے کے حوالے سے ٹوئٹر کا رخ کررہا ہے۔جبکہ انہوں نے واٹس اپ صارفین کی حالت تصویر کے ذریعے بیان کی۔اس دوران ٹوئٹر پر واٹس ایپ ڈائون کا ہیش ٹیگ بھی نمبر ون ٹرینڈ رہا۔تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اب اس ایپ کو دنیا بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کے آغاز پر بھی واٹس ایپ کی سروس ڈان ہونے کے باعث کروڑوں افراد نئے سال کے پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام رہے تھے۔واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تھے اور اس دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔واضح رہے کہ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔