جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’’دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کون ہے‘‘سائنسدانوں نے علم ریاضی کا وہ فارمولا ایجاد کر لیا جس نے مردوں کی مشکل ہی حل کر ڈالی، حیرت انگیز تحقیق

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان جوں جوں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ویسے ویسے سائنسی علوم کی بھی نئی نئی جہتیں اور حیران کن راز سامنے آتے جارہے ہیں۔ علم ریاضی انسانی زندگی کے ہر شعبے میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتا رہتا ہے۔ سماجی علوم ہوں یا

حیاتیاتی ریاضی کے قوانین ہر جگہ نظر آئیں گے اسی چیز کو دیکھتے ہوئے کچھ ریاضی دانوں نے دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کو تلاش کرنے کیلئے ریاضی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے نہ صرف ریاضی کے قواعد کو خوبصورت خاتون کی تلاش میں استعمال کیا بلکہ وہ اس میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ امریکی ریاضی دانوں نے خوبصورت خاتون کی تلاش کیلئے ریاضی کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا اور اپنی تحقیق میں وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جن افراد کا چہرہ دل کی شکل کا ہوتا ہے وہ ہمیں سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، اور اس کی نمایاں ترین مثال مشہور اداکارہ ریس ودرسپون ہیں، جو ریاضیاتی فارمولوں کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین چہرے کی مالک خاتون ہیں۔امریکی ریاضی دانوں نے اس تحقیق کے دوران 55خوبصورت ماڈلز کے چہروں کو ناپا اور تجزیہ کیا۔ا ن میں سے جنہیں خوبصورت ترین قرار دیا گیا ان سب میں گالوں کی ہڈی اور بھنووں کے پھیلاؤ کا فاصلہ برابر پایا گیا۔ خوبصورت ترین چہرے کی آنکھوں کے درمیان فاصلے کی اوسط 59.2 ملی میٹر تھی جبکہ آنکھوں اور گالوں کی ہڈیوں کے درمیان فاصلے کی اوسط 13.1 ملی میٹر تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…