جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

’دنیا میں جنگلی حیات میں 40 سالوں میں 58 فیصد کمی‘

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1970 کے بعد سے جنگلی حیات کی آبادی میں 58 فیصد کمی ہوئی ہے۔زولوجیکل سوسائٹی آف لندن اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو 2020 تک ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی تعداد میں دو تہائی کمی واقع ہو جائے گی۔

اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے سب سے زیادہ نقصان ان جانوروں کو ہوگا جو جھیلوں، دریاؤں اور نم زمینوں پر رہتے ہیں۔جنگلی حیات میں اس کمی کی بڑی وجوہات میں ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور جنگلی جانوروں کی تجارت شامل ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف میں سائنس اینڈ پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر مائک بیریٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ کافی حد تک واضح ہے کہ ہم جنگلی حیوانات کی آبادی میں مسلسل کمی دیکھیں گے۔ لیکن میرے خیال میں اب ہم اس نقطہ پر پہنچ چکے ہیں جہاں اس کے لیے کوئی عذر موجود ہو۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہم اس کی وجوہات سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ انسانوں کے کائنات اور جنگلی حیات پر کس حد تک اثرات ہیں۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم کچھ کریں۔‘تاہم اس رپورٹ کے طریقۂ کار پر تنقید کی گئی ہے۔ دی لیونگ پلینٹ نامی یہ رپورٹ ہر دو سال بعد شائع کی جاتی ہے اور اس کا مقصد دنیا میں جنگلی جانوروں کے بارے میں اعداد و شمار مہیا کرنا ہے۔اس رپورٹ میں پرندوں، مچھلیوں، ممالیے، خشکی اور تری دونوں پر رہنے والے جانور اور رینگنے والے جانوروں کی جمع کی گئی 3700 مختلف انواع پر تجزیہ کیا گیا ہے۔گذشتہ رپورٹ جو کہ 2014 میں شائع کی گئی تھی میں کہا گیا تھا کہ دنیا میں جنگلی جانوروں کی تعداد گذشتہ 40 سالوں میں نصف رہ گئی ہے۔اس کے بعد اس تازہ تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ 1970 کے بعد سے یہ سلسلہ جاری رہا ہے اور اب تک

جنگلی حیات کی آبادی میں اوسطً 58 فیصد کمی ہوئی ہے۔ڈاکٹر مائک بیریٹ کا کہنا تھا کہ ’خاص طور پر تازہ پانیوں میں رہنے والے جانوروں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ صرف تازہ پانیوں میں رہنے والے جانوروں میں کمی 81 فیصد ہے۔‘اس کے علاوہ دیگر جانوروں جیسے کے افریقی ہاتھیوں کی تعداد میں بھی حالیہ دنوں کے دوران بڑی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی تعداد میں سالانہ دو فیصد کمی واقع ہورہی ہے اور اگر کچھ نہ کیا گیا تو دہائی کے اختتام تک جنگلی حیات میں 67 فیصد کمی ہونے کا خطرہ ہے۔لیونگ پلینٹ کی اس رپورٹ پر بعض حلقوں کی جانب سے نکتہ چینی بھی کی گئی ہے۔ڈیوک یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر سٹورٹ پم کا کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں بعض اعداد و شمار تو منطقی ہیں لیکن کچھ اعداو شمار واضح نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ وائلڈ لائف میں تیزي سے کمی واقع ہوئي ہے لیکن جنگلی حیوانات کے کم ہونے سے متعلق جو ڈیٹا جمع کیا گیا ہے اس میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر یہ دیکھنا چاہیں کہ ڈیٹا کہاں سے حاصل کیا گیا ہے تو آپ کو اس بات پر حیرت نہیں ہونی چایے کہ اس کا زیادہ تر تعلق مشرقی یورپ سے ہے۔ ان کے مطابق لیکن دوسرے علاقوں سے متعلق اس پر ڈیٹا جہاں کم ہے وہیں پوری طرح سے واضح بھی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…