جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدارتی انتخاب میں جعلی خبریں، فیس بک میں چھان بین کا آغاز

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں کردار ادا کرنے کی تردید کی ہے لیکن کمپنی میں اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ کیسے فیس بک پر جعلی خبریں پھیلیں۔’بز فیڈ نیوز’ کا کہنا ہے کہ فیس بک کے ‘درجنوں ملازمین’ کو غیر

اعلانیہ طور پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔ فیس بک کے ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ‘مارک زکربرگ جانتے ہیں اور کمپنی میں موجود ہم لوگ جانتے ہیں کہ انتخابی مہم کے دوران جعلی خبریں ہمارے پلیٹ فارم پربہت زیادہ شیئر کی گئیں۔‘ بز فیڈ نیوز کی رپورٹ کے بارے میں فیس بک نے بی بی سی کو کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب گوگل نے کہا ہے کہ وہ جعلی نیوز کی ویب سائٹس کی روک تھام کے لیے زیادہ اقدامات کرے گا تاکہ وہ اشتہارات کے ذریعے رقم نہ کما سکیں۔ اس سے پہلے فیس بک نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا کہ ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے صدارتی انتخاب سے قبل جعلی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس تنقید کا بھرپور دفاع کیا ہے کہ فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد ملی تھی۔ مارک زکربرگ نے اس بات پر کہ فیس بک پر جعلی خبریں ایک اہم مسئلہ ہے، کافی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے انھوں نے اپنے پروفائل پر فیس بک پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ‘فیس بک کا 99 فیصد مواد ایسا ہے جسے لوگ تصدیق شدہ سمجھتے ہیں۔بہت ہی کم مواد جعلی ہے۔ دھوکہ دہی اور فریب پر مبنی مواد بھی ہے لیکن وہ کسی ایک پارٹی کی حمایت میں نہیں ہے اور نہ ہی سیاست کے بارے میں ہے۔’ مارک زکربرگ نے کہا کہ

‘یہ بالکل بھی نہیں ہو سکتا کہ کہ دھوکہ دہی پر مبنی مواد انتخابات کا رخ موڑ دیں۔’ اس سے قبل رواں سال مئی میں فیس بک پر تنقید کی گئئ تھی کہ مبینہ ایڈیٹر ٹرمپ کی حمایتی خبروں کو فیس بک کے ٹرینڈنگ عنوانات میں اوپر لے جاتے ہیں۔ فیس بک نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا اور اپنی غیر جانبداریت کا مظاہرے کرنے کے لیے انسانی ایڈیٹرز کو ختم کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…