جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

روس نے 12.6 کروڑ امریکیوں تک رسائی حاصل کی: فیس بک

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیس بک نے کہا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں روس سے ہونے والی سرگرمیوں کے دوران جو مواد نشر کیا گیا وہ 12.6 کروڑ امریکیوں تک پہنچا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ

کے مطابق 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے اور بعد میں روس کی جانب سے 80 ہزار پیغامات نشر کیے گئے جن کی اکثریت معاشرے کو تقسیم کرنے والے سماجی اور سیاسی پیغامات پر مشتمل تھی۔روس نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس نے امریکی صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت کی ہے۔ ان انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے رائے عامہ کے کئی جائزوں کے برعکس ہلیری کلنٹن کو ہرا کر بہت سے ماہرین کو حیران کر دیا تھا۔فیس بک کے جاری کردہ یہ اعداد و شمار خبررساں ادارے روئٹرز اور اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دیکھے ہیں۔جون 2015 تا اگست 2017 فیس بک پر 80 ہزار پیغامات بھیجے گئے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات ایک ایسی کمپنی نے نشر کیے جس کا تعلق کریملن سے ہے۔روئٹرز کے نامہ نگار کولن سٹریچ نے کہا: ‘یہ سرگرمیاں فیس بک کے معاشرے کی تعمیر کے مشن اور ہمارے ہر اصول کے منافی ہیں۔ ہم اس نئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر

ممکن قدم اٹھائیں گے۔’واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پیر کو فیس بک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ روسی ٹرولز نے یوٹیوب پر ایک ہزار سے زیادہ ویڈیوز بھی نشر کیں۔اسی دوران روئٹرز نے ٹوئٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے ایسے 2752 اکاؤنٹوں کا کھوج لگایا جو انٹرنیٹ

ریسرچ ایجنسی نامی کمپنی چلا رہی تھی۔حیرت انگیزبی بی سی کے ٹیکنالوجی کے نامہ نگار ڈیو لی کہتے ہیں کہ انکشاف اس لحاظ سے حیرت انگیز ہے کہ ایک سال قبل فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس مسئلے کو ’پاگل پن‘ قرار دیا تھا۔ اور اب یہ بحرانی شکل اختیار کر گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…