بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ویڈیو گیم’ ’دی اسٹار وارز بیٹل فیلڈ2 ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دیوہیکل اُڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے ،جی ہاں خلائی مخلوق اور اسٹار وارز سیریز کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ نئی ویڈیو گیم دی اسٹار

وارز؛ بیٹل فیلڈ2کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ۔امریکی یڈیو گیم ڈویلپرز پینڈامک اسٹوڈیوزکی تیار کردہ یہ ویڈیوگیم اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اُڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیں۔نئی دنیا کو کھوجنے کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان جانبازوں کو خطرناک خلائی دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرزکے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور،پلے اسٹیشن ٹو،مائیکرو سوفٹ ونڈوزاورایکس باکس کیلئے موزوں ہے جورواں سال 17نومبرکولانچ کر دی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…