اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کیا مرنے والے شخص کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مر چکا ہے ، یہ وہ سوال ہے جس کا جواب لینگون اسکول آف میڈیسن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سارم پارنیا نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ ڈاکٹر سام پارنیا کے مطابق جب انسانی جسم میں زندگی کے تمام آثار ختم ہوجاتے ہیں تب بھی شعور کچھ دیر فعال رہتا ہے ، جب ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ مریض مرچکا ہے تو وہ ممکنہ طور پر
یہ الفاظ بھی سن رہا ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سارم پارنیا کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ان لوگوں پر تحقیق کی جو دل کا دورہ پڑنے سے تکنیکی اعتبار سے مر چکے تھے مگر انہیں بعد میں بچا لیا گیا۔ میڈیکل سائنس میں اس تحقیق کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے اس صدی کا ایک کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔