اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگلے 48گھنٹوں میں زائد المعیاد مصنوعی سیارے کا ملبہ فضائی غلاف سے ٹکرا جائے گا، صومالیا ، یمن ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ پاکستان ، ہندوستان اور افغانستان تباہی کی زد میں آسکتے ہیں، ماہرین فلکیات نے
تشویشناک وارننگ جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران زائد المیعاد مصنوعی سیارے کا ملبہ فضائی غلاف سے ٹکرائے گا ۔ دوسری جانب سلطنت عمان میں فلکیات کے عالمی مرکز کے ڈائریکٹر محمد شوکت عودہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی سیارے کا ملبہ پیر کو گر سکتا ہے تاہم کہاں اور کس وقت گرے گا ، اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ۔ ایک امکان یہ ہے کہ مصنوعی سیارے کا ملبہ گرینچ ٹائم کے مطابق 10 بجکر 5 منٹ پر گرے گا ۔ اس میں وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے ۔ ملبہ امریکا کے مغرب میں گرے گا ۔ مسٹر عودہ کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں بھی مصنوعی سیارے کا ملبہ گرنے کا امکان ہے ان کی نشاندہی سرخ اور سبز لائنوں کے ذریعہ کرلی گئی ہے ۔ صومالیا ، یمن ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ پاکستان ، ہندوستان اور افغانستان اس کی زد میں آ سکتے ہیں ۔