لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی انجینئرز دنیا کی تیز ترین کار سڑک پر دوڑانے کو تیار ہیں، کار کی رفتار 1600کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی، کا رکا نام بلڈ ہاؤنڈ سپرسونک رکھا گیا ہے، کار کا ڈھانچہ محفوظ ترین قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے 85 سالہ رون ایئرس جو کہ ایک راکٹ سائینسدان ہیں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دنیا کی تیز ترین کار ایجاد کی ہے اور اب یہ ٹیم اس کار کو سڑک پر دوڑانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ تیز رفتاری جنون ہے
لیکن اس قدر تیز رفتار ہو ممکن نہیں لیکن اس نا ممکن کو ممکن بنا دیا ہے اس سائینسدان نے کار کی رفتار 1600کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ اس تیز رفتار کار کا نام بلڈ ہاؤنڈ سپرسونک رکھا گیا ہے۔اس قدر تیز رفتاری سے کار کے بے قابو ہونے کا خطرہ رہتا ہے لیکن رون کا کہنا ہے کہ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے بلڈ ہاؤنڈ کے ڈیزائن پر اچھی خاصی محنت کی ہے۔ انھوں نے گاڑی کے ڈھانچے کو اس طرح تیار کیا ہے کہ وہ ریکارڈ رفتار بھی حاصل کرے اور محفوظ بھی رہے۔