منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

دنیا کا سستا ترین کیمرہ متعارف کراد یا، حیرت انگیز فیچرز،قیمت بھی سامنے آگئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر معروف امریکی کمپنی ’ریزر‘ نے پہلی بار سستا ترین ویب اسٹریمنگ کیمرہ متعارف کرادیا۔خیال رہے کہ ’ریزر‘ مختلف کمپیوٹر و الیکٹرانک آلات تیار کرتی ہے، اس کی تیار کردہ مصنوعات زیادہ تر امریکا میں ہی مقبول ہیں۔17 سال پرانی کمپنی نے اب تک ایسے کوئی معروف آلات متعارف نہیں کرائے جنہوں نے امریکا کے علاوہ دیگر خطوں میں شہرت حاصل کی ہو۔تاہم اب کمپنی کی جانب سے

ویب اسٹریمنگ کیمرہ متعارف کرائے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ریزر‘ بھی معروف عالمی کمپنیوں میں شمار ہوگی۔کمپنی کی جانب سے ’ریزر کیو‘ کے نام سے متعارف کرائے گئے پورٹ ایبل مائکروفون ویب اسٹریمنگ کیمرے کا ایچ ڈی رزلٹ 1080 میگا پکسل ہے، جو ایک سیکنڈ میں 30 ایچ ڈی تصاویر کھینچنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ریزر کے ویب اسٹریمنگ کیمرے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کیمرہ پورٹ ایبل ہے، اور اس میں جدید ترین سافٹ ویئرز کا استعمال کیا گیا ہے، جس وجہ سے یہ ہر ڈیوائس کے ساتھ جلد ہی منسلک ہوجاتا ہے۔چار میگا پکسل کیمرے سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے براہ راست یوٹیوب نشریات بھی چلائی جاسکتی ہے۔کمپنی کے مطابق پورٹ ایبل ویب اسٹریمنگ کیمرہ کو لیپ ٹاپ سمیت تمام کمپیوٹر ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔کمپنی نے اس ویب اسٹریمنگ کیمرے میں خصوصی رِنگِ نصب کی ہے، جس کی مدد سے کیمرے کو کسی بھی ڈیوائس میں نصب کیا جاسکتا ہے۔کمپنی نے فوری طور پر اس کیمرے کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جب کہ اسے رواں برس کے آخر تک دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس کیمرے کو کن کن ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم دنیا بھر کے صارفین اسے آن لائن خرید سکتے ہیں۔اس کیمرے کی قیمت 100 ڈالر یعنی لگ بھگ پاکستانی 11 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…