اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا نے اپنی نئی گاڑی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردی ہے، تفصیلات کے مطابق اس نئی گاڑی میں تین ڈرائیو موڈ دیے گئے ہیں، یہ تین موڈ ای وی ڈرائیو، ہائیبرڈ ڈرائیو اور انجن ڈرائیو ہیں۔ سب سے پہلے موڈ ای وی ڈرائیو کامطلب ہے کہ گاڑی چلنے کے لیے ایندھن کے علاوہ دوسری موڈ بیٹریز اور الیکٹرک موٹر استعمال کرتی ہے۔ گاڑی میں ٹو موٹر انٹیلی جنٹ ملٹی موڈ ڈرائیو سسٹم کے ساتھ اس گاڑی میں 2.4 لیٹر آئی وی ٹیک فور سلینڈ پٹرول انجن ہے جبکہ الگ سے برقی جنریٹر موٹر بھی موجود ہے۔
دوسری طرف ای وی ڈرائیو میں یہ مکمل طور پر پٹرول انجن پر دوڑتی ہے۔ یہ گاڑی ایک منفرد ڈیزائن رکھتی ہے اور پہلے کی نسبت زیادہ چوڑی اور لمبی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ شہروں میں جہاں رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور ٹریفک بھی اکثر جام رہتی ہے اس رش کے پیش نظر یہ ہائیبرڈ ڈرائیو اور ای وی ڈرائیو میں ہی چلائی جا سکتی ہے تاکہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ہنڈا کمپنی نے اس گاڑی کی قیمت دوسری ہائیبرڈ گاڑیوں کی نسبت کم رکھنے کی کوشش کی ہے، اس گاڑی کی قیمت پاکستان میں 25 لاکھ سے شروع ہو گی۔