نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے ایک نئے فیچر ’سیٹس‘ کی آزمائش شروع کر دی ہے ٗنئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پوسٹ، ویڈیوز، اسٹیٹس کی ایک مخصوص تھیم سیٹ کر سکیں گے اور ایک نئی کلیکشن اپنی پروفائل میں بنا سکیں گے۔فیس بک نے ایک مرتبہ پھر ’پنٹرسٹ‘ سے یہ فیچر نقل کیا ٗ اس سے قبل امریکی کمپنی ’بک مارک فیچر‘ بھی ’پنٹرسٹ‘ نقل کر چکی ہے۔فیس بک کا نیا فیچر اس وقت جانچ کے عمل سے گزر رہا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد اسے دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے
متعارف کروایا جائے گا۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارف کو اپنی پروفائل میں موجود سیٹس آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔سیٹس میں اپنی کلیکشن کی تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنی ہوں گی پھر تھیم کا نام منتخب کرنا ہوگا۔مثال کے طور پر اگر کوئی کھانے پینے یا کوکنگ کا شوق رکھتا ہے تو اپنے سیٹس کو فوڈ کا نام دے سکتا ہے جبکہ اس سے متعلق ہر پوسٹ اس میں اپلوڈ کرسکتا ہے جو علیحدہ سے دوستوں کو دکھے گا۔صارف اپنے ہر سیٹ پر پرائیویسی رکھ سکتا ہے جس کو منتخب کردہ دوست ہی دیکھ سکیں گے اس کا نام سیکریٹ سیٹس ہوگا۔