واشنگٹن (آن لائن) ماہرین نے سمندری پانی سے صرف سورج کی روشنی کے ذریعے ہائیڈروجن ایندھن تیار کرنے کا کامیاب طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس میں نینومٹیریل کے ذریعے سورج کی روشنی کی موجودگی میں سمندری پانی سے ہائیڈروجن کشید کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح سے توانائی کا ماحول دوست اور کم خرچ طریقہ وضع کرکے دنیا کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکے گی۔ یونیورسٹی آف سینٹرل
فلوریڈا کے ماہرین نے ہائیڈروجن ایندھن نکالنے کا ایک نیا طریقہ تلاش کیا ہے جس کے لیے دھوپ اور سمندری پانی درکار ہوتا ہے۔ ہم نے تجربہ گاہ میں فلٹر پانی کی بجائے حقیقی پانی سے ہائیڈروجن بنانے کا راستہ کھولا ہے جو سمندری پانی کے لیے بہت اچھی طرح کام کرتا ہے،سینیئر سائنسدان یانگ یانگ نے بتایا۔ اب اس سے تیار کردہ ہائیڈروجن فیول سیل اپنی گاڑی میں لگادیجئے جس سے صرف پانی ہی خارج ہوگا۔ اب اس پانی سے دوبارہ ایندھن بنایا جاسکتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک مو4134ر اور ماحول دوست طریقہ ہے جس سے مسلسل توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔