پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف کمپنی نے میسنجر سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن سروس فراہم کرنے والی معروف امریکی کمپنی ’اے او ایل‘ نے ماضی میں مقبول اپنی آن لائن انسٹنٹ میسینجر سروس’ایم‘ کو رواں برس کے آخر تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔اے او ایل کا بنیاد 1985 میں رکھا گیا، جب کہ 1990 تک اس نے آن لائن میسینجر سروس ’ایم‘ متعارف کرائی، جو

دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی مقبول ترین سروس بن گئی۔اگرچہ جدید دور کی دیگر میسینجر سروسز اور ایپلی کیشن کے مقابلے ’ایم‘ میں کئی مشکل چیزیں تھیں، تاہم وہ 1990 سے 2000 تک سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی سروس تھی۔اے او ایل نے رواں برس مارچ میں ہی اپنی اس آن لائن میسینجر سروس کے کئی فیچرز بند کردیے تھے، جب کہ کمپنی نے میسیجنگ سروس میں کئی بہتریاں اور آسانیاں متعارف کراتے ہوئے اپنے صارفین کو مصروف رکھنے کی بھی کوشش کی۔تاہم ماضی کی یہ میسینجر سروس نئی نسل کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور اس کے صارفین میں مسلسل کمی ہوتی گئی۔کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اعتراف کیا کہ نئی نسل اور جدید میسیجنگ سروسز کی وجہ سے ’ایم‘ صارفین میں مقبولیت برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی۔کمپنی کے بلاگ پوسٹ میں ’ایم‘ کے پرانے زمانے کو بھی یاد دلانے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 1990 کی دہائی کے لاتعداد بچوں اور نوجوانوں نے اس سروس کو استعمال کرکے انجوائے کیا۔بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ ’ایم‘ میسیجنگ کی سروس رواں برس 15 دسمبر کو بند کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…