اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے لوگوں کی زندگیوں پر فیس بک کے منفی اثرات پر لوگوں سے معافی لی۔ مارک زکر برگ نے روس کی جانب سے فیس بک کو سیاسی پروپیگنڈا کے آلہ کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آنے پر کسی واقعہ کا ذکر کئے بغیر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا میں ان لوگوں سے
شرمسار ہوں جن کی زندگیاں فیس بک کی وجہ سے مجروح ہوئیں۔ معلوم تھا کہ میری تخلیق فیس بک لوگوں کو متحد کرنے بجائے ان کو تقسیم کر دے گی۔ میں نہیں چاہتا کہ فیس بک کو جمہوریت کو زک پہنچانے کے لئے استعمال میں لایا جائے۔ فیس بک کے بانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بہتری کیلئے کوشش کروں گا اور معاملات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ آئندہ سیاسی اشتہارات کی شفافیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔