جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اب فیس بک اکاؤنٹ کیسے لاک ،ان لاک ہوگا؟ نیا اور جدید ترین ورژن متعارف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فیس بک نے ایپل کے فیس آئی ڈی کا اپنا ورڑن تیار کرلیا ہے اور اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکائونٹ چہرے سے لاک یا ان لاک کیا جاسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے چہرے کے ذریعے صارف کی شناخت کے نئے فیچر کو آزمانا شروع کردیا ہے۔یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ثابت ہوگا جب کسی صارف کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن ایس ایم ایس

تک رسائی حاصل نہ ہو، جیسے موبائل سروس بند ہونا یا طیارے میں سفر یا بیرون ملک جانا وغیرہ۔ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے اکا?نٹ ریکوری کے دوران اپنی ملکیت کو فوری طور پر ثابت کرسکیں۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صرف ان ڈیوائسز پر استعمال ہوسکے گا جو صارف لاگ ان کے لیے استعمال کرچکے ہوں گے، یہ اکا?نٹ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اوپن کرنے سے ہٹ کر اسے محفوظ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔فیس بک کے مطابق اگر یہ فیچر صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے جلد زیادہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔گزرے برسوں کے دوران فیس بک نے اس طرح کے کئی اقدامات کیے ہیں جس کا مقصد لاک اکائونٹ کو اوپن کرنا ہے۔اس سے قبل فیس بک کو فوٹو ٹیگ سجیشن کے حوالے سے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جو کہ پرائیویسی کے لیے بھی خطرہ قرار پایا تھا۔اب یہ نیا فیچر کس حد تک فائدہ مند یا مفید ہوگا یہ تو سامنے آنے کے بعد ہی صحیح طور پر علم ہوسکے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…