اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 4 جی کے بعد اب 5جی ٹیکنالوجی کا آغاز، تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کی جانب سے پی ٹی اے کو کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کے لیے ٹیسٹنگ کا آغاز کرنے کی اجازت دے
دی جائے۔ وفاقی وزیر انوشہ رحمان کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے فریم ورک کی تیاری شروع کر دی ہے۔ لیکن یہاں یہ بات واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو تجرباتی بنیادوں پر فائیو جی سروس ٹیسٹ کرنے کی اجازت ہوگی اور یہ ٹیلی کام کمپنیاں 5 جی کو کمرشمل بنیادوں پر ٹیسٹ نہیں کر سکیں گی۔