اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں واٹس ایپ پر بھی پابندی عائد، فیس بک اور انسٹاگرام کے بعدواٹس ایپ کو بھی بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے ٹویٹر صارفین نے اپنے پیغامات میں اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے سے چینی واٹس ایپ صارفین رسائی سے محروم ہیں اور اس
غیر اعلانیہ بندش سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2014میں فیس بک نے واٹس ایپ کو خرید لیا تھا جبکہ انسٹاگرام بھی فیس بک ہی کی ملکیت ہے۔