اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)control+alt+deletبل گیٹس کی زندگی کی ایسی غلطی بن گئی جسے وہ آج بھی تبدیل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو کی بورڈ پر ایک کمانڈ دینے پر پچھتاوا ہے جوcontrol+alt+deletہے۔واضح رہے کہ ان تین بٹنوں کو ایک ساتھ دبانے سے کمپیوٹر دوبارہ ری سٹارٹ ہو جاتا ہے۔بل گیٹس نے نیویارک
میں گلوبل بزنس فورم سے اپنے خطاب کے دوران کیا، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر وہ زندگی میں کوئی ایک چھوٹی تبدیلی کرسکتے تو اس تین بٹنوں والے شارٹ کٹ کو ایک میں بدل کر کرتے۔ بل گیٹس نے اس کام کیلئے آئی بی ایم کمپیوٹرز کے لیے کی بورڈ لے آؤٹ ڈیزائن کرنے والی کمپنی کو مورد الزام ٹھہرایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ای بی ایم ڈیوڈ بریڈلے نے بنایا تھا جس کا مقصد سافٹ وئیر کی تیاری کے دوران ونڈوز فوری ری بوٹ کرنے کے لیے ایک کمانڈ تشکیل دینا تھا۔