طویل انتظار کروانے کے بعد انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا،نیا فیچر متعارف

23  ستمبر‬‮  2017

کیلیفورنیا (آئی این پی ) انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے آخرکار اپنے صارفین کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔ اب انسٹاگرام میں صارفین کسی شخص کی پروفائل میں جاکر دیکھ سکیں گے

کہ وہ ان کو فالو کررہا ہے یا نہیں۔اس سے قبل اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا کہ انسٹاگرام پر دوست یا جاننے والا اسے فالو کررہا ہے یا نہیں، تو اسے اپنے فالوروز کی فہرست میں جاکر اسکرولنگ کی تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔مگر اب آپ پروفائل پر فالو اس کے لیبل سے ہی یہ جان سکیں گے۔یہ انتہائی آسان اور صارفین کا بڑا مطالبہ تھا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔انسٹاگرام کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کی محدود تعداد پر اسے آزمایا جارہا ہے جبکہ کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ایک ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ ایسے ذرائع کو آزماتے رہتے ہیں جو صارفین کے لیے انسٹاگرام کے تجربے کو بہتر بناسکے۔ویسے یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور آئی او ایس میں بھی اسے اپ ڈیٹ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور توقع ہے کہ یہ بہت جلد فیس بک کی پانچویں ایپلیکشن ہوگی جس کے صارفین ایک ارب سے زائد ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…