جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کمپیوٹر صارفین میل ویئر اور دیگر آن لائن خطرات کا شکار

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د(آن لائن)پاکستان میں کمپیوٹر صارفین میل ویئر اور دیگر آن لائن خطرات کا شکار ہونے کے حوالے سے دنیا میں بنگلہ دیش کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔پرو پاکستانی کے مطابق یہ بات مائیکرو سافٹ کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔گلوبل سیکیورٹی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2017 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہر چار میں سے ایک کمپیوٹر میل ویئر کے حملے کا شکار ہوا۔یہ دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے

اور صرف بنگلہ دیش ہی اس حوالے سے آگے ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں Win32/Nuqel، Win32/Tupym اور Ippedo کے ذریعے میل ویئر سے خطرات غیرمعمولی حد تک عام ہیں۔مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ میل ویئر کا سامنا یا سائبر خطرے کا مطلب یہ نہیں کہ کمپیوٹر متاثرہ ہے کیونکہ مائیکرو سافٹ کی رئیل ٹائم سیکیورٹی پراڈکٹس اکثر خطرات پر قابو پالیتی ہے۔تاہم پھر بھی یہ خطرے کی گھنٹی ہے کہ ملک کے پچیس فیصد سے زائد کمپیوٹر میل ویئر کا شکار ہوتے ہیں اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ صارفین ایسی ویب سائٹس پر زیادہ جاتے ہیں جہاں میل ویئر یا دیگر آن لائن خطرات پائے جاتے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 0.8 سے 0.12 فیصد پاکستانی کمپیوٹرز کو رینسم ویئر کا سامنا ہوا مگر یہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی کم شرح ہے اور یہاں کسی بڑے پیمانے کا حملہ دیکھنے میں نہیں آیا۔مائیکرو سافٹ نے اس سے بچاو کے لیے مشورے بھی دیے ہیں۔پبلک وائی فائی اسپاٹ پر کام نہ کریں۔آپریٹنگ سسٹم کو اَپ ڈیٹ کرنا معمول بنائیں۔سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اَن ایبل کردیں۔ایسے انٹرنیٹ ذرائع سے ڈیٹا ڈاون لوڈ نہ کریں جن پر آپ کو اعتماد نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…