اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے آئندہ ماہ ایسا تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ جس کے باعث پوری دنیا میں خوف پھیل گیاہےکیونکہ اس ممکنہ تجربہ کی وجہ سے ہماری دنیا کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
مریکی ریاست سان فرانسسکو کی سائنسی تنظیم ایم ای ٹی آئی کے سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کے لیے مختلف پیغامات آسمان کی وسعتوں میں بھیجنے کا تجربہ کریں گے۔ایم ای ٹی آئی کے صدر ڈوگلس ویکوچ کا کہنا تھا کہ ”اب انسان کے کائنات میں چھپ کر رہنے کا وقت نہیں رہا چنانچہ اب ہمیں فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہم کیسے دیگر مخلوق کے سامنے خود کو ظاہر کرتے ہیں۔ممکن ہے خلائی مخلوق پہلے ہی ہمارے بارے میں جانتی ہو، ہم سے بات کرنا چاہتی ہو اور اس کے لیے ہماری طرف سے کسی واضح اشارے کی منتظر ہو۔ چنانچہ ہمارے لیے یہ بہتر ہو گا کہ طاقتور ٹرانسمیٹر کے ذریعے ہم انہیں پیغام بھیجیں۔““دوسری طرف پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ”اگر خلائی مخلوق کو ہماری زمین اور اس پر ہم انسانوں کی موجودگی کے بارے میں پتا چل گیا تو ممکنہ طور پر وہ اسے فتح کرنے اور یہاں اپنی آبادی بسانے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے وہ ہم انسانوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ بالکل اسی طرح ہو گا جیسے کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا جو کسی بھی طور مقامی امریکیوں کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوا، اور دیگر دنیا سے آنے والے امریکہ پربہت حد تک غالب آ چکے ہیں۔